حیدرآباد /.23اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بیگم بازار پولیس کے مطابق 32 سالہ سنیل جو پیشہ سے سیلز مین اور چندن واڑی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ معظم جاہی مارکٹ چوراہے پر ٹاٹا ایس گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 45 سالہ واسو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کوکٹ پلی میں رہتا تھا۔ 21 اگست کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 38 سالہ وینکٹ جو پیشہ سے مزدور تھا جلیل گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت کی موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔