حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول دو کمسن طالب علم ہلاک ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 16 سالہ معاذ الدین عرف فیاض جو مرادنگر علاقہ کے ساکن محمد جعفر کا بیٹا تھا ۔ طالب علم بتایا گیا ہے وہ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران ایک خانگی ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 28 سالہ کے راجی ریڈی اور 11 سالہ شیورام ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر فوت ہوگئے ۔ دونوں علحدہ علحدہ موٹر سائیکل پر سوار تھے ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی نے پہلے راجی ریڈی کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جس سے وہ برسر موقع ہلاک ہویا ۔ اور اس کے بعد اس نے شیورام کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی ۔ دونوں متوفی مہاراج پیٹ کے ساکن بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔