حیدرآباد /2 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 27 سالہ خاتون این رانی جو نیو سعیدآباد علاقہ کے ساکن شخص رگھوومشی کی بیوی پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھی ۔ جو عنبرپیٹ اور موسی رام باغ علاقہ کے درمیان خستہ حال سڑک پر پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی ۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق یہ خاتون اس کی موٹر سائیکل پر سوار تھی اس پر راستہ میں سڑک کی خستہ حالی سے حادثہ پیش آنے کا مقامی عوام ا لزام لگارہے ہے ۔ رانی کی گاڑی کھڈے میں گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگئی اور ایک لاری نے اس خاتون کو روند دیا جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 37 سالہ سبھاش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ ہفتہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 35 سالہ کولوکیش جو پیشہ سے کسان مہیشورم کا ساکن تھا ۔ گذشتہ ہفتہ پیش آئے حادثہ میں یہ شخص زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔