سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ میرچوک پولیس کے مطابق 45 سالہ کنیز شبانہ جو کوٹلہ عالیجاہ کے ساکن حیدر حسین کی بیوی تھی دارالشفاء کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 29 سالہ بالا کرشنا جو پیشہ سے میستری تھا، چمپاپیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات وہ سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 50 سالہ ستیہ ایا جو معین آباد کا ساکن تھا، پیشہ سے کاشتکار کل رات اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتارٹینکر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔