حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ پہاڑی شریف اور ونستھلی پورم کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 45 سالہ زاہدہ بیگم جو جنسی بازار علاقہ کے ساکن سراج علی بیگ کی بیوی تھیں ۔ 14 جنوری کے دن وہ موٹر سائیکل سے اترنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگئی تھیں ۔جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔
پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 32 سالہ ماروتی ریڈی جو پیشہ سے ایونٹ منیجر تھا ۔ تکوگوڑہ مہیشورم میں رہتا تھا وہ کل موٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص جانایا جو ہلز کالونی میں رہتا تھا گذشتہ ماہ سڑک عبور کرنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کی کل رات دیر گئے موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔