حیدرآباد /27 جون ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور نارسنگی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30 سالہ وینکٹیشور اماں جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن راگھوپلی کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون کل رات اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ کار میں واپس ہو رہی تھی کہ آوٹر رنگ روڈ پر کار حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں خاتون ہلاک اور اس کے رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 27 سالہ سرینواس ریڈی جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم اور انفوسیس میں کام کرتا تھا ۔ یہ شخص لنگر حوض کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل دوپہر میں یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کنکٹریٹ کی ریڈی میکس گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔