سڑک حاثات میں 3 ہلاک

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 22 سالہ وی بھرت کمار جو پیشہ سے لیاب ٹکنیشن تھا ۔ شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 6 مارچ کے دن بھرت کمار اپنی موٹر سائیکل پر تم کنٹہ علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور شدید زخمی حالت میں وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30 سالہ وائی ناگاراجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وادی مصطفی پہاڑی شریف علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل وہ علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹپر لاری کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 45 سالہ مانیماں جو محبوب نگر علاقہ کے ساکن سوریہ نارائنا کی بیوی تھی ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔