سڑکوں کی توسیع کے اقدامات

کریم نگر 2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع مستقر میں آر اینڈ بی کے تحت آنیو الی سڑکوں کی جو کہ 14.5 کلو میٹر طویل ہیں عام شاہراہوں کی ترقی و توسیع کے اقدامات شروع کریں ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملا کر نے آر اینڈ بی محکمہ کے عہدیداروں سے خواہش کی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن دفتر میں میر سردار رویندر سنگھ کی صدارت میں مختلف ترقیاتی کاموں سڑکوں کی توسیع اور درستگی پر عمارات و شوراع محنت عامہ مجلس بلدیہ محکمہ ٹرانسکو عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں ایم ایل اے گنگولا کملا کر نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کریم نگر کو خوبصورت سڑکوں کی درستگی توسیع کیلئے ہونے والے خرچ کا تخمینہ لگالیا جائے تا کہ اندرون ایک ہفتہ ٹنڈرس طلب کرلئے جائیں ۔ آخر ڈسمبر سے قبل کاموں کا آغاز ہوجانا چاہئے آخر مئی تک کاموں کی تکمیل ہوجانیچ اہئے ۔ سڑکوں کے درمیان رکاوٹ پیدا کرنے والے درختوں کو اندرون ہفتہ کاٹ دیا جانے کا حکم دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں کمشنر سری کشن سٹکر ڈپٹی میئر رمیش و دیگر عہدیدار چندولال ،راگوھا چاری گنگادھر ،موہن کمار ،لکشما بھادریا ،وینکنا وغیرہ شریک تھے ۔