سڈنی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزبان آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کیلئے یہاں کی وکٹ گذشتہ چند دنوں سے موضوع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ اس وکٹ پر اسپنرس کیلئے حالات سازگار ہوتے ہیں جوکہ ہندوستانی ٹیم کی طاقت ہے لیکن آج آئی سی سی کے گراونڈس اور فیچرس کمیٹی کے صدر اینڈی اٹکنسن نے یہاں مقامی عملہ کے علاوہ کیوریٹر ٹام پارکر جونیر سے بھی ملاقات کی اور امید کی جارہی ہیکہ یہ وکٹ اسپنرس کیلئے سازگار نہیں ہوگی بلکہ اس پر گھاس ہوگی۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ کے برعکس ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ کی وکٹ استعمال ہونے کی امید ہے۔