دبئی ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سچن نے اپنے اسکول کے دوست اور سابق کرکٹر ونود کامبلی کے ساتھ ممبئی میں پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انہیں بولنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں ایک موقع پرگیند کرتے ہوئے سچن کا پیر لائن سے آگے نکل گیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی سی سی نے انہیں ٹرول کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔ آئی سی سی نے سچن کی ویڈیو سے اسکرین شاٹ لے کر انہیں کہا کہ وہ اپنے اگلے پیر پر غورکریں اور ساتھ میں سابق عظیم امپائر اسٹیو بکنر کی نوبال دینے کی تصویر بھی ٹوئٹ کے ساتھ منسلک کردی۔ماضی میں اسٹیو بکنر کے متعدد متنازعہ فیصلوں کا شکار ہونے والے سچن نے اس ٹوئٹ کا خوشگوار انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم ازکم اس مرتبہ میں بیٹنگ کی جگہ بولنگ کر رہا ہوں، امپائر کا فیصلہ ہمیشہ حتمی ہوتا ہے۔