سچن تنڈولکر اور ہربھجن سنگھ کی تہنیت

ممبئی۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کے موقع پر دو مرتبہ کی چمپین ممبئی انڈینس 10 اپریل کو ایک خصوصی تقریب منعقد کررہا ہے جس کے دوران ممبئی انڈینس کے 10 کامیاب ترین برس مناتے ہوئے اس میں سچن تنڈولکر اور ہربھجن سنگھ کے ہمراہ سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو خصوصی تہنیت دی جائے گی۔ یہ تقریب ٹیم کے مالک مکیش اور نیتا امبانی کی رہائش گاہ پر ہوگی ۔ مذکورہ تینوں کھلاڑی آئی پی ایل کے پہلے سیزن2008ء میں ٹیم کے نمائندے تھے لیکن 2013ء میں سچن تنڈولکر نے سبکدوشی اختیار کی تاہم وہ ہنوز ٹیم کے آئیکان کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کے 10 برسوں میں ویراٹ کوہلی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو ایک ہی ٹیم سے وابستہ ہیں۔