سچن امیرترین ہندوستانی کھلاڑی

نئی دہلی۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیجنڈکرکٹر سچن تنڈولکر ہندوستان کے امیرترین کھلاڑی بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے 9 امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں سچن 11کروڑ5لاکھ ڈالرس آمدنی کے ساتھ پہلے، سوروگنگولی5کروڑ 50لاکھ ڈالرس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجودہیں۔ کپتان مہندراسنگھ دھونی تیسرے نمبرپر ہیں ان کی آمدنی5کروڑدس لاکھ ڈالرس ہے، چوتھے نمبرپر وریندرسہواگ 4کروڑ ڈالرس، پانچویں نمبرپر یوراج سنگھ3کروڑ 50لاکھ50ہزارڈالرس کے ساتھ موجود ہیں۔