نونامزد چیرمین عنایت علی باقری کا تہنیتی تقریب سے خطاب ، یتیم بچوں کے ساتھ طعام
حیدرآباد۔9مارچ(سیاست نیوز)سٹ ون کے نونامز د چیرمن میرعنایت علی باقری کو کے سی آر سیوا دلم کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ مذکورہ تقریب زہرہ بوائز ہوم دارالشفاء میںمنعقد کی گئی جہاں پر یتیم او رنادار لڑکے رہائش پذیر ہیں ۔ ان بچوں کے لئے سیوا دلم کی جانب سے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیاگیا تھا ۔ جناب میرعنایت علی باقری چیرمن سٹ ون ان بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ بعد ازاں سیوا دلم کے قائدین نائب صدر گریٹر حیدرآباد حیات حسین حبیب اور عابد رشید نے یتیم خانہ کے بچوں کے ہاتھوں جناب میر عنایت باقری کو تہنیت پیش کروائی۔اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے عنایت علی باقری نے کہاکہ سب سے زیادہ خوشی انہیںبچوں کیساتھ خوشیاں بانٹ کر ہوئی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اللہ اور اللہ کے رسول ؐکی خوشنودی اور رضامندی حاصل کرنے کا اس سے بہترین ذریعہ دوسرا نہیں ہے۔ جناب باقری نے سیوا دلم کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیااو ر سیوا دلم کے کاموں کی ستائش کی۔سٹ ون چیرمن نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے بے روزگار نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے جو ذمہ داری مجھ کو تفویض کی ہے اسکو عملی جامہ پہنانے کے لئے ان معصوم یتیم او ر نادار بچوں کی دعائیں میرے لئے ضروری ہیں۔انہوں نے کہاکہ سٹ ون کے ذریعہ ہزار وں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا جو خواب میںنے دیکھا ہے اس کی تکمیل ان بچوں کی دعائوں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کا خواب سنہری تلنگانہ اور ریاست کا ہر محکمہ سنہری بنانا ہے ۔ جناب باقری نے کہاکہ ہم یقینا کے سی آر کے خواب کی تکمیل کریں گے اور بہت جلد سنہری تلنگانہ کی شروعات سنہری سٹ ون کے ذریعہ ہی ہوگی ۔