حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سٹی پولیس نے محلہ آگہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ عوام کے درمیان عوام سے قریبی روابط کو اس مہم میں اہمیت دی جارہی ہے ۔ تاکہ شہر کے پرامن حالات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام میں پولیس کی ساکھ کو بہتر بنایا جاسکے ۔ اس خصوص میں آج ٹپہ چبوترہ پولیس نے محبوب کالونی میں اپنی اس مہم کا آغاز کردیا اور عوام کے اجلاس کو منعقد کرتے ہوئے تعلقات میں بہتری کی کوشش کی گئی ۔ عوامی مقامات مدہبی مقامات بازاروں مصروف ترین مقامات پر سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مہم میں پولیس عوامی تعاون کو شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ کامیاب طریقے سے اقدامات اور سیکوریٹی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انسپکٹر ٹپہ چبوترہ مسٹر رویندر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اجنبی افراد سے چوکسی اور ناخوشگوار واقعات و غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں پر عوام کو کس طرح کے اقدامات کئے جانے چاہئے اور سی سی ٹی وی کے فوائد کے تعلق سے بھی آگہی کروائی گئی ۔ اس کے علاوہ پولیس اور عوام میں بہترین تعلقات پیدا کرنے اور پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔۔