کولہاپور 24 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے آج اعلان کیا کہ ممبئی پولیس کی جانب سے سابق سٹہ باز انیل جئے سنگھانی کو تحفظ فراہم کرنے کرنے کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہںے ہے ۔ فرنویس آج صبح میڈیا سے بات کر رہے تھے جہاں ان سے سابق سٹہ باز کو تحفظ فراہم کرنے کے مسئلہ پر سوال کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ دو سال قبل بھی جب سٹہ باز کو تحفظ فراہم کیا گیا تھا خود دیویندر فرنویس اور موجودہ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ( اربن ) رنجیت پٹیل نے اس وقت کیو زیر داخلہ آر آر پاٹل سے سوال کیا تھا ۔ اب فرنویس سے اس تعلق سے استفسار کیا گیا کہ سٹہ باز سنگھانی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ پولیس محکمہ کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس کا ریاستی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سینئر حکام سے اس کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے ۔ فی الحال وزارت داخلہ کی ذمہ داری خود فرنویس کے پاس ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ گجرات نے آئی پی ایل کے جاریہ سیزن میں سٹہ بازی کے سلسلہ میں ممبئی ‘ کلیان اور الہاس نگر میں کچھ ٹھکانوں پر دھاوے کئے تھے ۔