نئی دہلی۔2 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور پارلیمنٹ کے رکن انوراگ ٹھاکر نے میچ فکسرز کیلئے 10 سال کی سزا تجویز کی ہے۔ پارلیمنٹ میں بل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ہمیں کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد اسپورٹس اور اخلاقیات کمیشن کی تشکیل ہے تاکہ میچ فکسنگ اور ڈوپنگ جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جاسکے۔ خیال رہے کہ آئی پی ایل میں 2013 میں میچ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد ہندوستانی کرکٹ میں کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات کی گئیں اور تین کرکٹرز کو سزائیں دی گئیں۔ انوراگ ٹھاکر نے مزید سفارش کی ہے کہ کھیلوں میں عمر میں گڑبڑ یا جنس چھپانے والے ایتھلیٹس کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔