سویڈن کے خلاف ٹرپیر انگلینڈ کے اہم کھلاڑی

ریپنو۔6 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کی فٹ بال ٹیم نے روس میں رواں فیفا ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے اور اب وہ اپنی اسی تال اور ٹیم کا سب سے بڑا ہتھیار مانے جا رہے رائٹ بیک کران ٹرپیر کی بدولت ہفتہ کو سویڈن کو کوارٹر فائنل میں شکست دینے کے لئے پرعزم ہے ۔گیرتھ ساؤتھ گیٹ کی انگلش ٹیم کو جب روس کے لیے اعلان کیا گیا تھا تب ٹیم میں مڈفیلڈرز اور فارورڈز کھلاڑیوں کے متعلق کافی سوال اٹھے تھے لیکن روس میں لیفٹ بیک ٹرپیر اور سینٹر فارورڈ ہیری کین جیسے کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو خاموش کر دیا ہے اور ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں بھی اہم رول اداکیا ہے۔جاری ٹورنمنٹ میں ٹرپیرگول کے موقع بنانے والے کھلاڑیوں میں بہترین مقام پر ہیں ۔ اوپٹا کے اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں تین کھلاڑیوں میں برازیل کے نیمر، بیلجئیم کی ون ڈی برین اور ٹرپیر سب سے آگے ہیں۔ٹرپیر نے بھی سویڈن سے پہلے میچ کے ضمن میں کہ ہے کہ میرے لیے انگلینڈ کا کمبی نیشن مناسب ہے ۔میں جتنا آگے جاکر گول کے موقع بنا سکوں ٹیم کے لئے اتنا اہم ہوگا میں اپنے اس کردار سے بہت خوش ہوں۔