سویڈن، 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے ساحل پر منعقدہ اوشن ریس ابوظہبی نے جیت لی۔ کشتی ران ٹیموں نے خوب اپنا زورِ بازو دکھایا۔ نیلگوں پانیوں پر بادبانی کشتیوں کے زبردست مقابلے ہوئے۔ آخری مرحلے میں پہنچنے والی والو اوشن ریس میں کشتی بانوں نے خوب جوش و جذبہ دکھایا۔ ابوظہبی اوشن ریسنگ ٹیم نے سب سے پہلے فِنشنگ لائن عبور کر کے فتح سمیٹی۔ اس شاندار جیت پر تمام اتھلیٹس کافی خوش نظر آئے۔ چمپئن ٹیم کے کپتان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر سجا دیا۔