مد ہول /10 جون ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز )حکو مت کی جا نب سے کسانوں کو سبسیڈی پر کھاد ، سویا بین کی سر براہی دی جارہی ہے جس کیلئے کسانوں کو پٹہ سر ٹیفیکٹ اور ایک شنا ختی کارڈ اپنے ساتھ لاکر دو بیاگ سویا بین حا صل کر سکتے ہیں اس بات کااظہار مسرس روزی لیلا جے ڈی بھینسہ نے بھینسہ آفس میں صحا فیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کسان سویا بین اور تخم کی سربراہی کے دوران صبر کے ساتھ حا صل کر یں تا کہ عہدیداروں کو سر براہی کے دوران کوئی مشکلات پیش نہ آئیں سو یا بین کی سربراہی ایک ہفتہ تک جاری رہے گی واضح رہے کہ مسرس روزی لیلا جے ڈی بھینسہ نے بھینسہ ڈیوژن کے مختلف مقامات کا دورہ کر تے ہوئے عہدیداروں کو ہد ایت دی کہ تخم کی سربراہی میں کوئی لا پر واہی اور بے قائدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو فکر مند ہو نے کی ضرورت نہیں ہے کیو نکہ ضلع عادل آباد میں زیا دہ سے زیا دہ تخم کی سربراہی کیلئے پر پو زل روانہ کر دیا گیا ہے اور مو جود ہ اسٹا ک بھی ایک ہفتہ تک بلا روکاوٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گی انہوں نے بتا یا کہ تخم کی سربراہی میں کسان اپنے ساتھ دستاویزات جن میں شناختی کارڈ ، پٹہ سر ٹیفیکٹ ضرور ساتھ لائیںانہوں نے بتا یا کہ کسان کو ایک پٹہ پر کتنی بھی اراضی کیوں نہ ہوں ان کو سویا بین کے دو بیاگ ہی فراہم کئے جا ئینگے اس دوان میںکسانوں نے جے ڈی آفیس پہنچ کر ہنگا مہ کر تے ہوئے جے ڈی کو بتا یاکہ صبح سے شا م تک لمبی لمبی قطاروں میں کھڑ ے ہو نے کے با وجود تخم کی حصولیابی میں مشکلات کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے کسانوں نے جے ڈی سے مطالبہ کیا کہ تخم کی حصولیابی کیلئے موثر اقدامات کر تے ہو ئے اس کو سہل بنا ئیں اس موقع پر جے ڈی نے کسانوں کو سمجھا تے ہوئے کہاکہ سویا بین کا اسٹاک بھی کا فی مقدار میں موجود ہے کسان جلد بازی نہ کر تے ہوئے صبر کے ساتھ حا صل کر یں اور ہر کسان کو سویا بین فراہم کیا جائے گا اور انہوں نے اس مو قع پر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متحرک رہتے ہوئے کسانوں کو بر وقت تخم کی سربراہی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی بے قاعد گیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گاواضح رہے ضلع پر یشد مد ہول میں بھی کسانوں کی صبح سے شام تک قطاروں کی وجہ سے تین کونٹرس قائم کئے گئے جس کے باووجود کسان صبح سے شام تک دھو پ کو برداشت کر تے ہوئے قطاروں میں دیکھے جارہے ہیں اس دوران کسانوں میں بھگدڑ بھی دیکھی جارہی ہے ۔