سوڈان نے قطر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

دوحہ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان نے دوحہ سے اپنے سفیر کو واپس بلا کر الجزیرہ نیوز چینل سمیت قطری میڈیا کو ملک سے نکال دیا۔ سوڈانی حکام کے مطابق قطری میڈیا خرطوم حکومت کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دوحہ کو اپنے حلیف عمر بشیر کی معزولی سے شدید دھکہ پہنچا ہے اور وہ نئی صورت حال سے خوش نہیں ہے۔