سوڈان میں مہلوک مظاہرین کی تعداد ایک سو سے زائد

خرطوم ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوڈانی فوج کی مظاہرین کے خلاف کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ مقامی ڈاکٹروں کی ایک تنظیم نے بتایا کہ چہارشنبہ کو ہوئے مظاہروں کے نتیجے میں تقریباً پانچ سو افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب ملکی اقتدار پر قابض عسکری کونسل نے نگران عوامی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوجی کونسل پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ تاہم مظاہرین نے عسکری کونسل کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT