سونے کی اسمگلنگ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 17 / مئی ( سیاست نیوز) راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر کسٹمس عہدیداروں نے ابوظہبی سے حیدرآباد پہنچنے والے ایک شخص کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا کہ 41 سالہ شخص آج ایر پورٹ پہنچا تھا کہ کسٹمس عہدیداروں نے اس کے بیاگیج کی تلاشی لی جس میں دو کلو سونا برآمد کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص نے سونے کو ایمرجنسی لائیٹ اور الیکٹرانک کھلونے کی بیٹری میں چھپا کر اسمگلنگ کر رہا تھا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔