سونیا گاندھی ہاسپٹل میں شریک،صحت بہتر

نئی دہلی 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)صدر کانگریس سونیا گاندھی تنفسی عارضہ کا شکار ہیں آج انہوں نے سانس لینے کی مشق کی اور اس میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا ۔ ان کی صحت مستحکم اور وہ کافی بہتر محسوس کررہی ہیں۔ سر گنگا رام ہاسپٹل کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروپ کمار باسو نے بتایا کہ کل سونیا گاندھی کی صحت کا پھر معائنہ کیا جائے گا ۔ انہیں جمعرات کو تنفسی عارضہ اور سانس لینے میں دشواری کے باعث ہاسپٹل میں شریک کیاگیا تھا۔