سونیا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کا ادخال 2اپریل کو

رائے بریلی( یو پی )۔/21مارچ ، (سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی رائے بریلی لوک سبھا نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال 2اپریل کو کریں گی۔ ان کے نمائندہ کشوری لال شرما نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی ترقی کے موضوع پر اس حلقہ سے دوبارہ منتخب ہونے کی خواہاں ہیں۔ گذشتہ دس سال کے دوران اس حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے متعدد ترقیاتی اسکیموں کو متعارف کیا گیا ہے۔