نئی دہلی ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وینکیا نائیڈو کو مبارکباد پیش کی اور راجیہ سبھا کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی پارٹی کی تائید کی پیشکش کی ۔ انہوں نے کہا کہ قوانین اور سرکاری پالیسیوں کی موثر تنسیخ کرتے ہوئے راجیہ سبھا کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔ سونیا گاندھی نے اپنے پیام میں کہا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ کا مرتبہ اور موقف اہم اور چیلنج بھرا ہوتا ہے ۔ انہیں غیر جانبدار رہنا پڑتا ہے ۔ ایوان بالا کی ذمہ داری ان کے لیے جمہوریت کی پاسداری کے ساتھ جمہوری طور پر کام کرنے کا موقع دیتی ہے ۔۔