رائے بریلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس اور رائے بریلی ایم پی سونیا گاندھی ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت 28 مئی کو اپنے حلقہ کا دورہ کریں گی اور افتتاحی کام انجام دیں گی۔ ان کی دختر پرینکا گاندھی بھی اس دو روزہ دورہ میں شامل رہیں گی۔ سونی گاندھی فرصت گنج ایرپورٹ پہنچیں گی جہاں سے وہ گیسٹ ہاؤز میں قیام کرتے ہوئے ریل حادثہ میں ہلاک افراد خاندان میں چیکس تقسیم کریں گی۔