سونیا گاندھی کا دورہ رائے بریلی

رائے بریلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد و مقامی رکن پارلیمنٹ سونیا گاندھی آج دو روزہ دورہ پر رائے بریلی پہونچیں ۔ فرست گنج ایرفیلڈ امیتھی پہونچنے پر انہیں رائے بریلی کے گیسٹ ہاؤز منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی ۔ وہ ضلع نگرانکار کمیٹی کے اجلاس میں کل شرکت کریں گی تاکہ عوام کے رجحان سے واقف ہوسکیں۔