سونیا گاندھی نے 10 لاکھ روپئے مالیتی ٹیکس فری ریلوے بانڈس کھو دیئے

نئی دہلی24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کی مصروفیت کے دوران صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انڈین ریلوے فینانس کارپوریشن سے خریدے ہوئے 10 لاکھ روپئے مالیتی ٹیکس فری بانڈس کھو دیئے۔ اُن کے بانڈس کو اُن کے اثاثہ جات میں بھی شامل کیا گیا تھا اور تازہ ترین انتخابی حلف نامہ میں اُن کا ذکر کیا گیا تھا۔