نئی دہلی۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی آج مختصر بیرونی دورہ پر روانہ ہوئی ہیں۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ سونیا گاندھی شخصی وجوہات کی بناء مختصر بین الاقوامی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی، لیکن پارٹی حلقوں میں یہ کہا جارہا ہے کہ سونیا گاندھی ایک ہفتہ چھٹی منا رہی ہیں۔ راہول گاندھی بھی امکان ہے کہ ان ہی وجوہات کی بناء چند دن کے لئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن اس کی توثیق نہیں ہوئی۔