نئی دہلی۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی جو طبی معائنہ کیلئے بیرون ملک کے دورہ پر تھیں ، اپنے فرزند راہول گاندھی کے ساتھ کل رات دیر گئے وطن واپس ہوئیں۔ کانگریس کے ذرائع نے کہا کہ 70 سالہ رہنما ٹھیک اور ہشاش بشاش ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں وہ طبی معائنہ کیلئے کسی نامعلوم مقام کو روانہ ہوئی تھیں۔