نئی دہلی /14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی نے اپنے متعلقہ حلقوں میں ایک گاؤں کو اپنا لیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ اسکیم سنسد آدرش گرام یوجنا کا آغاز کیا تھا، جس کے لئے مواضعات کو مثالی بنانا ہے۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ سونیا گاندھی نے رائے بریلی میں اپنے پارلیمانی حلقہ کے جگت پور سے وابستہ موضع اڈوا کو اپنا لیا ہے، جس کو ایم پی فنڈ سے ترقی دی جائے گی۔