نئی دہلی : کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کا نام لئے بغیر ان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ اس کا کریڈیٹ لینے کیلئے بیتاب رہتے ہیں ۔ سونیا گاندھی یہاں اندراگاندھی امن ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی اپنے آپ کو پروجیکٹ نہیں کیا اورکبھی کسی کام کا کریڈیٹ نہیں لیا۔ یو پی اے کی چیر مین نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ساتھ کئی سالوں تک کام کیا ۔
ڈاکٹر سنگھ خود دس برس تک وزیراعظم رہے ۔ انہوں نے کبھی بھی خود ستائی نہیں کی او روہ خود ستائی کرنے والے انسان نہیں ہیں ۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ خود کیلئے کچھ نہیں مانگا۔ انہوں نے مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کام کرتے ہیں اورکچھ لوگ کریڈیٹ لیتے ہیں۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ منموہن سنگھ کے دور حکومت میں دنیا بھر میں ہندوستان کے وقار میں اضافہ ہواتھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ہی ملک نے سب سے زیادہ معاشی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہم ان کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔