حیدرآباد ۔ /6 ڈسمبر (سیاست نیوز) کم دام میں سونا فروخت کرنے کے بہانے عوام کو دھوکا دینے والے دو دھوکے بازوں کو کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ ریڈی ملا اودئے کمار اپنے ساتھی 31 سالہ پی روی کمار کم دام میں سونا فروخت کرنے کے بہانے عوام کو دھوکا دے رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اودئے کمار کا تعلق ضلع کھمم سے ہے اور وہ پیشہ سے تاجر پارچہ ہے اور کاروبار میں نقصان کے سبب اس نے فلم ڈسٹری بیوشن کا کاروبار شروع کیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اودئے کمار کئی افراد کو یہ بھروسہ دلایا کرتا تھا کہ وہ کم دام پر سونا فراہم کرسکتا ہے ۔ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے وہ بعض افراد کو سونا چاندی کے دوکانات کو بھی لے جایا کرتا تھا ۔ اپنے منصوبہ بند دھوکہ بازی کے ذریعہ اس نے پارٹ مارکٹ سکندرآباد میں ایک شخص کو دھوکہ دیا تھا ۔ پولیس نے دھوکہ بازوں کے قبضے سے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں مارکٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔