نئی دہلی۔ ادکارہ نفیسہ علی کو کینسر ہے جس کا انکشاف بھی مذکورہ اداکارہ نے خود ہی کیاہے کہ وہ تیسرے مرحلے کے کینسر کا علاج کرارہی ہیں
۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کے اداکار اور اداکارو ں جس میں عرفان خان‘ سونالی بیندرے بھی شامل ہیں کو مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نفیسہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بہترین دوست کانگریس پارٹی کے سابق صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تصوئیر شیئر کی ‘ جوان کی عیادت کے لئے نفیسہ کے گھر پہنچی تھیں۔
نفیسہ نے اس پر کیپشن تحریرکیا کہ ’’ میری بہترین دوست نے ملاقات کی اور میرے تیسرے مرحلے کے کینسر کے علاج پر جلد سے جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘‘