سوشیل نیٹ ورکنگ پر قابل اعتراض تبصرہ ‘دوستوں نے اپنے ساتھی کو زخمی کردیا

حیدرآباد ۔ /26 فبروری (سیاست نیوز) سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر تین نوجوانوں نے اپنے دوست کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ علاقہ میں پیش آیا ۔ انسپکٹر مسٹر راما راؤ کے بموجب 19 سالہ عرفان ساکن شاہ علی بنڈہ ، قاضی پورہ کو اس کے تین دوست شیخ باوزیر ، خالد اور عبید نے عرفان پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عرفان نے سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ فیس بک پر اپنے دوستوں کے خلاف غیرمہذب الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان پر تبصرہ کیا تھا جس کا انتقام لینے کیلئے نوجوانوں نے یہ کارروائی کی ۔چندرائن گٹہ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 307 (اقدام قتل) کا مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کردیا ۔