محبوب نگر۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوشیل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ ضلع ایس پی ڈاکٹر انورادھا نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص کسی کی بھی تذلیل کرتا ہے تو اس کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ اشتعال پیدا کرنے والے ویڈیوز سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے جارہے ہیں جس سے دوسروں کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے اور نقض امن کا خدشہ ہے۔ ایسی شکایات پر پولیس کارروائی کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشیل میڈیا کو بہترین مقاصد کیلئے استعمال کریں۔ بصورت دیگر سائبر کرائم کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔