سوشیل میڈیا مہم کیلئے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری

چینائی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف الکٹورل آفیسر پروین کمار نے کہا کہ سوشیل میڈیا میں انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی منظوری درکار ہوگی۔ اس کے لئے کمیشن کا مقررہ پیانل کام کرے گا۔ الیکشن کمیشن سے انا ڈی ایم کے لئے وضاحت طلب کی ہیکہ اس کے مجوزہ سوشیل میڈیا مہم کے بارے میں اس کی کیا رائے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کہا کہ وہ انتخابی ادارہ کو اپنا پروپگنڈہ مواد فراہم کرے گا تاکہ اس طرح کی مہم کی نگرانی کی جاسکے۔ ضابطہ اخلاق کے اطلاق سے متعلق شکایات پر انہوں نے کہا کہ انہیں اب تک 8345 شکایات وصول ہیں۔ عوام ملکیت کی جائیدادوں اور دیواروں کے علاوہ خانگی جائیدادوں پر نعرے لکھے جانے کی شکایات ملی ہیں۔ ہر روز الیکشن کمیشن کی 300 فون کال موصول ہوئے ہیں۔