سوشیل میڈیا اشاعت علم دین کا بہترین ذریعہ

محبوب نگر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب احمد ہارون رشید ایڈوکیٹ سکریٹری مدینہ پبلک لائبریری محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مدینہ پبلک لائبریری بہادر یار جنگ اسٹڈی سرکل و کاری صاحب اسٹوڈنٹس و فرینڈس کونسل کے زیراہتمام سمینار و علمی مذاکرہ بعنوان ’’سوشیل میڈیا (انٹرنیٹ، فیس بُک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، گوگل، واٹس اپ، لائن، یچر وغیرہ) کی تعلیمی ترقی سماجی ہم آہنگی و عالمی رابطہ میں اہمیت‘‘ زیرصدارت جناب عبدالہادی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔ پروگرام سے کے مہندر لکچرر ویشنوی کالج، محمد غوث پروفیسر اِن کمپیوٹر پالمور یونیورسٹی، ڈاکٹر بشیر احمد پرنسپل المدینہ کالج آف کالج نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید سوشیل میڈیا غلط فہمیوں کے ازالہ، تصادم کا تدارک کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ اشاعت علم دین کیلئے بھی یہ بہترین ذریعہ ہے۔ گھر بیٹھے کئی ایک شعبوں میں انفارمیشن کی ترسیل کی جاسکتی ہے۔ تازہ ترین تحقیقی مضامین سے بہتر استفادہ کے لئے طلباء کیلئے یہ نعمت سے کم نہیں ہے۔ محمد عرفات عامر، اسرار احمد، نصرت علی، یٰسین یاور کے علاوہ حیدرآباد بزنس اڈمنسٹریشن کالج کی پروفیسر و مہمان مقرر فہیم النساء نے سوشیل میڈیا کے شعبہ جات، جملہ نکات کا احاطہ کیا اور طلباء کو بہترین معلومات فراہم کیں۔ حسنات حیدر کے شکریہ پر جلسہ اختتام کو پہونچا۔