حیدرآباد ۔ 3 مئی (پریس نوٹ) سوریہ آئی ٹی سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ بیگم پیٹ حیدرآباد کی جانب سے 2 مئی کو اس کے نئے آئی ٹی سرویسیس بزنس کا ویب سائیٹ www.suryaitsystems.com کے ساتھ آغاز کیا گیا۔ یہ کمپنی سافٹ ویر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سرویسیس، ای کامرس سلیوشنس، موبائیل اپیلیکشن اور ونڈوز پلیٹ فارمس، آئی ٹی کنسلٹنگ سرویسیس، ہارڈ ویر اینڈ نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹیل مارکٹنگ سرویسیس فراہم کرتی ہے۔ سوریہ آئی ٹی سسٹمس کا قیام جنوری 2014ء میں عمل میں آیا۔ آئی ٹی کے تمام اسٹریمس میں کمپنی کی تجربہ کار ٹیم مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔ اختراع اس کمپنی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ سوریہ آئی ٹی سسٹمس تمام قسم کے سافٹ ویر آئی ٹی اور مارکٹنگ ضرورتوں کیلئے ایک منزل ہے اور آئی ٹی سلیوشنس پر بھرپور توجہ دیتی ہے اور کسٹمرس کو مطمئن کرنا اس کمپنی کا اہم مقصد ہے۔