حیدرآباد 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کی شی ٹیم نے سوتیلی ماں کے ظلم و زیادتی کی شکار کمسن بچی کو بچالیا۔ تفصیلات کے بموجب 4 سالہ کمسن لڑکی کو اُسکی ماں دھنا لکشمی نے چُرکے دیتے ہوئے کمرے میں بند کردیا تھا۔ اِس بات کی اطلاع ملنے پر شی ٹیم نے مکان پر اچانک دھاوا کرکے بچی کو بچالیا۔ بتایا جاتا ہیکہ شیوا نامی میستری جسکی پہلی بیوی کچھ عرصہ قبل فوت ہوگئی تھی جسکے نتیجہ میں اُس نے اپنی سالی دھن لکشمی سے دوسری شادی کی تھی لیکن شادی کے بعد سے ہی اپنی بہن کی لڑکی کو دھن لکشمی پسند نہیں کرتی تھی اور اُسے ہراساں کیا کرتی تھی۔ حالیہ دنوں اُس نے کمسن بچی پر ظلم ڈھاتے ہوئے اُسے چُرکے دیئے تھے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔