سوتن کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سوتن کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ سروجا نے ایک ٹرسٹ کی عمارت میں خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ خاتون سوتن کی ہراسانیوں سے پریشان تھی ۔ سروجا حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ساکن نرسمہا چیری کی دوسری بیوی تھی ۔ اس کی پہلی بیوی نے جاریہ سال مائیلاردیوپلی پولیس میں چاری کے خلاف شکایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا ۔ اس مقدمہ میں چاری کو جیل کی سزا ہوئی ۔ جیل سے رہائی کے بعد چاری نے اپنی دوسری بیوی سروجا کو حیدر شاہ کوٹ منتقل کیا تھا کل اس خاتون نے سوتن کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔