حیدرآباد 6جون (یواین آئی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے عہدیداروں نے امتحانی پرچہ جات کے گمشدہ ہونے پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گمشدہ پیپرس کی جگہ نئے سوالیہ پرچہ جات فراہم کیے جائیں گے ۔ واضح کیا گیا ہے کہ شیڈول کے مطابق انٹرسپلیمنٹری امتحانات جاریہ ماہ کی7تاریخ کومنعقد ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے سوالیہ پرچہ چات کے دوباکس جو ورنگل کے ملس کالونی پولیس اسٹیشن کے اسٹرانگ روم میں رکھے گئے تھے ’ گمشدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔