سوائن فلو کے تدارک کیلئے احتیاطی اقدامات پر زور

عادل آباد /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں سوائن فلور مرض پر قابو پانے کی غرض سے قبل از وقت احتیاطی اقدامات ک رنے کی ہدایت ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن نے ضلعی عہدیداروں کو دیا ۔ کلکٹریٹ کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس جس میں میڈیکل اینڈ ہیلت پنچایت راج ، ڈیح آر ڈی اے ، تعلیم کے علاوہ دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے مواضعات کی سطح پر سرپنچ ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی اراکین کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ضلع کے اس اسمبلی حلقہ جاب میں سوائن فلو جیسی بیماری کی تدارک کے خاطر شعور بیداری مہم چلانے کا مشورہ دیا اورکہا کہ ضلع کے تمام سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو مرض کے دلاج کیلئے ادویات محفوظ ہیں جبکہ ہر دواخانہ میں ایک مخصوص وارڈ ، کمرہ ، علحدہ بستروں میں قائم کیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر شریمتی رکمنی اماں نے اپنے خطاب میں سوائن فلو بیماری کی نشاندہی کرتے ہوئے مرض میں مبتلا افراد کو دواخانہ شریک کرنے کی ہدایت میڈیکل عہدیداروں کو دی ۔ شدید مرض کے بنا پر حیدرآباد دواخانہ منتقل کرنے کے اقدامات کو بھی قطعیت دی جاچکی ہے ۔ سرکاری طور پر ضلع عادل آباد میں سوائن فلو مرض کا ایک بھی کیس تاہم درج نہ ہوسکا ۔ جبکہ غیر سرکاری اطلاع کے مطابق اسمبلی مدہول میں ایک فوت ہونے اور منچریال میں تین بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ سوائن فلو بیماری کی پہچان سردی کے بنا پر ناک سے بہتا ہوا پانی ، کھانسی اور گلہ میں درد کی شکایت پائی جاتی ہے ۔ اس اجلاس میں ڈی آر ڈی اے پی ڈی مسٹر وینکٹیشور ریڈی ، ڈی پی او مسٹر پوچیا ، ڈی ای او مسٹر ستیہ نارائن ریڈی ، ایڈیشنل ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر چلپتی نائیک ، پربھاکر ریڈی ، ڈی ای او ٹی چندو و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔