سن رائزر س حیدرآباد کے ہاتھوں کے کے آر کو 9 وکٹس سے شکست

آئی پی ایل 2019ء
سن رائزر س حیدرآباد کے ہاتھوں کے کے آر کو 9 وکٹس سے شکست
حیدرآبادی گیند باز خلیل احمد کی بدولت کلکتہ 159 رنز پر ڈھیر

حیدرآباد۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کے نوجوان گیند باز خلیل احمد جو لیفٹ آرم اسپنر ہیں، صرف 33 رنز دے کر کے کے آر کے 3 وکٹس حاصل کئے اور کے کے آر کے اسکور کو 8 وکٹس کے نقصان سے 159 تک سمیٹ دیا۔ 21 سالہ خلیل احمد نے سنیل نارائن (25 رنز) کو پہلے گیند پر آؤٹ کردیا اور پھر شوبھ من گل (3 رنز) اور کرسن لن (51 رنز) کو آؤٹ کردیا۔ سینئر پیسر بھونیشور کمار 35 رنز دے کر وکٹس حاصل کئے جبکہ اسپنر راشد خاں نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔ کے کے آر کی ٹیم میں صرف لن ہی واحد بلے باز تھے جنہوں نے 47 بالز کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ دوسرے بلے باز پر رینکو سنگھ نے 25 بالز کی مدد سے 30 رنز بنایا ہے۔ سنیل نرائن نے ابتداء میں دونوں گیند بازوں کی پہلی گیند پر باؤنڈریز لگائے، لیکن جلد ہی خلیل احمد نے ان کی پارٹنرشپ کو توڑ دیا۔ نرائن کی وکٹ کے ساتھ ہی کے کے آر کے قدم اکھڑنا شروع ہوگئے۔ کپتان دنیش کارتک صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ رینکو اور لن نے اپنی ساجھیداری میں 51 رنز جوڑے۔ رسل نے 9 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ انہوں نے دو چھکے بھی لگائے، لیکن کمار نے ان کا وکٹ بالآخر میں کامیاب ہوگئے۔