سن انٹرپرائزیس گریفون اپلائینسیس لمٹیڈ کے ڈسٹری بیوٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : گریفون اپلائنسیس لمٹیڈ نے چھوٹے گھریلو ساز و سامان کی تقسیم کے لیے سال 2001 میں آپریشنس شروع کئے تھے ۔ کمپنی اپنا رجسٹرڈ آفیس B1/A6 موہن کوآپریٹیو انڈسٹریل اسٹیٹ ، نئی دہلی 110044 میں رکھتی ہے ۔ جو ’ بلیک اینڈ ڈیکر ‘ ڈومیسٹک کچن اپلائنسیس کے مجاز ڈسٹری بیوٹرس ہیں ۔ یہ ہندوستان میں ’ بلیک اینڈ ڈیکر ‘ ہوم پروڈکٹس کے رینج کی مارکٹ کرنے کا کام کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ گریفون نے یو کے کے نمبر 1 برانڈ ’ رسل ہابس ‘ کے لیے سال 2011 میں حقوق / لائسنس بھی حاصل کیا ہے ۔ ’ بلیک اینڈ ڈیکر ‘ اور ’ رسل ہابس ‘ ہوم پراڈکٹس مکمل اسمال اپلائنسیس کے زمرہ میں وسیع رینج رکھتے ہیں اور ہر ایک کی ضرورت اور طلب پر ہماری قیمتیں پوری اترتی ہیں ۔ حالیہ طور پر اس نے ’ایمنگ ٹون ‘ پرسنل کیر پراڈکٹس کے لیے ڈسٹری بیوشن رائٹس حاصل کیا ہے جس میں ڈرائرس ، اسٹریٹنرس ، رولرس ، شیورس شامل ہیں ۔ سن انٹر پرائزس کو جڑواں شہر کے لیے ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ سن انٹرپرائزیس کے پارٹنرس مسٹر محمد امجد علی ، مسٹر اعجاز حسین اور مسٹرمحمد جمال الدین اس موقع پر مسٹر راجیش موہن ایم ڈی گریفون اپلائنسیس لمٹیڈ کے ہمراہ موجود تھے۔۔