سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کیلئے جدوجہد

کورٹلہ /23 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر ایٹالہ راجندر ریاستی وزیر فینانس سیول سپلائیز نے کورٹلہ ٹاون کے کٹکم سندیا فنکشن ہال میں منگل کے دن ہمارا منڈل ہمارا منصوبہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے جو سنہرے ہندوستان کا خواب دیکھا تھا ۔ اس کے حصول کیلئے ریاستی چیف منسٹر کے چندرا ریکھر راؤ نے ہمارا گاؤں ہمارا منصوبہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں میں چلائی جارہے آئی کے پی (IKP) دھات خریدی مراکز کی ترقی کیلئے ریاستی سطح پر 200 کروڑ روپئے خرچ کئے جئایں گے ۔ جس سے 500 میٹرک ٹن گیہوں ، پلیٹ فارم کی تعمیر موریاں تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگار افراد کو 1.25 مربع گز میں مکان کی تعمیر کیلئے 3.5 لاکھ روپئے کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی ۔ بوگس راشن کارڈ منسوخ کرتے ہوئے مستحق افراد کو دئے جائیں گے ۔ انہوں نے سرپنچوں ، ایم پی ٹی سی ممبروں سے کہا کہ وہ مستحق افراد کی نشاندہی کریں ۔ اس پروگرام میں مسٹر کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ سب کلکٹر مسٹر سری کیشلٹگر صدر منڈل پریشد ٹی بھارتی ، زیڈ پی ٹی سی ممبر مسٹر کے راجم صدر منڈل پریشد مٹ پلی ابراہیم پٹنم منڈل زیڈ پی ٹی سی ممبرس صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ مسٹر سی وینوگوپال نائب صدرنشین جناب محمد رفیع الدین اسپیشل آفیسر مسٹر اشوک راؤ تحصیلدار جناب مدھو ایم پی ڈی او مسٹر شیواجی مختلف محکمہ کے عہدیداروں ، جناب محمد عبدالغفار سابق چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ ، جناب محمد مبین پاشاہ سینئیر ٹی آر ایس قائدین ڈاکٹر انوپ راؤ ، مسٹر سی بھاسکر نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ ریاستی وزیر فینانس سیول سپلائیز مسٹر ایٹالہ راجندر سے کوٹرلہ ٹاون کی ترقی کیلئے فنڈس جاری کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر فینانس کی کورٹلہ ٹاون کے زیر التواء کاموں وسائل پر توجہ مبذول کروائی ۔