نظام آباد:3؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں این آر آئیز کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا تلنگانہ جاگرتی این آر آئیز کی جانب سے لندن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ لندن کے نیانر پارک رئیل ریجنس ہال میں منعقدہ میٹ اینڈ گریڈ پروگرام میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اس موقع پر تلنگانہ جاگرتی صدر و رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی مقام پر قیام پذیر رہیںسنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں ان کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ تلنگانہ کے وقار کی بقاء کیلئے جدوجہد کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک میں این آر آئیز کا تعائون قابل ستائش رہااور یہ تحریک کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد سنہری تلنگانہ کے تعاون میں بھی این آر آئیز کا تعاون بے حد ضروری ہے اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی خواہش کی۔ لندن میں تلنگانہ جاگرتی کے دوسال کی تکمیل پر یہ پروگرام پر این آر آئیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جاگرتی کی پبلسٹی باعث فخر ہے اسے بیرونی ممالک میں جاگرتی کے مزید شاخیں قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ لندن جاگرتی صدر روہیت کے علاوہ ٹی آرایس کے قائدعبدالرحیم سیفی نے اس پروگرام میں شرکت کی اور تلنگانہ جاگرتی آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام انجام دینے کی امید ظاہر کی ۔