کلوا کرتی۔/27جون، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کلواکرتی میں نگر پنچایت کے زیر اہتمام آج مختلف پروگرامس منعقد کئے گئے جس میں مہمانان خصوصی حلقہ ناگرکرنول ایم پی نندی ایلیا، کلواکرتی ایم ایلاے چلا ومشی چندر ریڈی، میپما پراجکٹ ڈائرکٹر گیتا، مارکٹ کمیٹی چیرمین امپلا نائیک، کمشنر بلدیہ محمد صابر علی، پی نرسا گوڑ تمام وارڈ کونسلرس محمد شاہد، محمد مقبول، سری سیلم وغیرہ نے شرکت کی۔11بجے دن کمشنر بلدیہ پراجکٹ ڈائرکٹر کے ہمراہ اسکولی طلباء و طالبات کی ایک ریالی شجر کاری کے سلسلہ میں نکالی گئی جو اولڈ سٹی سے محبوب نگر چوراستہ پر پہنچی۔ جہاں پر ایم پی اور ایم ایل اے کے زیر قیادت تمام طلباء و طالبات و نگر پنچایت کے عملے نے شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا۔گرین گارڈن ہال میں گروپس کی خواتین کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جہاں پر بات کرتے ہوئے میپما پی ڈی گیتا نے خواتین کیلئے ترتیب دیئے جانے والے پروگرامس اور خواتین کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی اسکیمات کا تذکرہ کیا اور خواتین سے حصول علم کیلئے بھرپور کوشش کرنے کی تاکید کی اور بتایا کہ گروپس کی خواتین کیلئے ایک بلڈنگ عنقریب تعمیر کی جائے جس کے لئے 25لاکھ روپئے کی رقم موجود ہے۔ جہاں پر خواتی کو ہر ایک طرح کی ٹریننگ دی جائے گی۔ بتایا کہ ٹریننگ کیلئے کم از کم 30 خواتین کا ہونا ضروری ہے۔ جس میں ٹیلرنگ، کمپیوٹر کورس، سیل فون ریپرنگ، بیوٹی پارلر ٹریننگ کیلئے خواتین جو بھی پیشہ کیلئے ٹریننگ چاہیں گے میپما کی جانب سے بالکل میپما کو دی جائے گی۔ جس میں 30خواتین کا ہونا ضروری ہے۔ میپما پی ڈی گیتا نے بتایاکہ کولا پور میں خواتین کے گروپ نے رائس مل فیکٹری کی تربیت حاصل کرکے اب وہ لوگ ایسی مشغول ہیں جن کے لئے رائس مل کی تعمیر جاری ہے۔ امسال حکومت خواتین گروپس کیلئے4کروڑ کا بجٹ رکھا ہے۔ اس سوال پر کہ ان کا سابقہ لون معاف کیا جائیگا تو ایم ایل نے جواب دیا کہ چیف منسٹر نے صاف انکار کردیا ہے کہ خواتین کا لون ہرگز معاف نہیں ہوگا لہذا خواتین اپنے اپنے لونس جلد سے جلد واپس کرتے ہوئے اور بھی زیادہ لون حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم ایل اے ومشی چندرریڈی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کس طرح کی ذمہ داری نبھاتی ہے جبکہ وہ گھر کا خرچ چلاتی ہے، بچوں کو تعلیم دیتی ہے، گھر کو سنبھالتی ہے، بچوں کی تربیت کرتی ہے اور اس طرح خواتین اگر چاہیں تو پورا معاشرہ ترقی یافتہ بن سکتا ہے، تلنگانہ بنگارو تلنگانہ بن سکتا ہے اس کیلئے خواتین کو آگے آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت خواتین کیلئے کئی طرح کی اسکیمات کے ذریعہ انہیں قابل بنانے کی کوشش کررہی ہے خواتین کو بھی چاہیئے کہ وہ اس سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے ریاست و ملک کو ترقی دیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بنگارو تلی اور 100روپئے سالانہ سے ان کے گھر کے افراد کو ہیلت کی سہولت دے گی اور کئی طرح کے ذریعہ سے ان کی مدد کرتے ہوئے ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ لہذا خواتین کو بھی اس سے استفادہ کرنا چاہیئے۔ ایم پی نندی ایلیا نے بتایا کہ عورت جو ٹھان لیتی ہے اس کو پورا کرتی ہے، جیسے کہ مسز سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست کا ارادہ کرلیا تو اس کی تکمیل تک خاموش نہیں رہیں جبکہ انہیں اس کے لئے کئی طرح کی قربانی بھی دینی پڑی۔ انہوں نے انہیں اور ایم ایل اے کو کامیابی دلانے پر خواتین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے 40لاکھ روپئے رقم بذریعہ ایم ایل دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس کے بعد ایم پی اور ایم ایل اے نے بلدیہ کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے واکر پارک میں شجر کاری پرگرام میں حصہ لیا جو کہ ایک ایکر پر تعمیر ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔