میرپور ۔ 2 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کمارا سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے کے ٹوئنٹی 20 کریر کا کل یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جانے والا سیمی فائنل آخری مقابلہ ہوسکتا ہے، لیکن مذکورہ نام ہنوز وہ کھلاڑی ہیں جو سری لنکا کے لئے کامیابی اور شکست میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سری لنکائی ٹیم کے کوچ پال فربا ریس نے سیمی فائنل کے ضمن میں کیا۔ کوچ نے مزید کہا کہ سری لنکا کے لئے سنگاکارا اور مہیلا جئے وردھنے اہم کھلاڑی ہیں
جبکہ سنگاکارا نے انگلینڈ کے خلاف ایک انتہائی شاندار اننگز کھیلی ہے جبکہ سنگاکارا ایک خطرناک کھلاڑی ہیں۔ رواں ٹورنمنٹ میں سنگاکارا کو بہت زیادہ موقع نہیں ملا لیکن اُمید ہے کہ وہ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف یادگار مظاہرہ کریں گے۔ کوچ نے مزید کہا کہ سری لنکائی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یہ خوش قسمتی ہے کہ انہیں مہیلا اور سنگاکارا کے تجربات سے ایک عرصہ تک فائدہ اٹھانے کا موقع ملا جبکہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے ٹیم کی قیادت بھی کی ہے جس سے نوجوان کپتانوں کو سیکھنا کا موقع ملا ہے اور کل بھی چنڈیمل کو ایک بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔ کوچ نے مزید کہا کہ سنگاکارا اور جئے وردھنے نے کبھی اہم موقعوں پر مایوس نہیں کیا ہے اور اُمید ہے کہ کل کے اہم مقابلے میں بھی وہ بہتر مظاہرہ کریں گے۔