شارجہ۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کمار سنگاکارا اور ملتان سلطانز کے دیگر بیرونی کھلاڑی پاکستان آکر میچز کھیلنے کیلئے تیار ہیں جس کی نئی فرنچائز کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ملتان سلطانز کے صدر اشر شونز نے کہا کہ سری لنکائی بیٹسمین کمار سنگاکارا کے علاوہ دیگر بیرونی کھلاڑی لاہور اور کراچی میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ مزید کہا کہ کمار سنگارا پاکستان آنے کیلئے پرجوش ہیں کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی ان کی اپنی ایک تاریخ ہے جبکہ دیگر اسٹارز نے بھی رضامندی ظاہر کی ہے اور انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ نامور کھلاڑی اپنے کھیل کے اعتبار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ہیڈ کوچ ٹام موڈی اور ڈائریکٹر وسیم اکرم کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو بھی بھرپور انداز سے سراہا ہے۔